اسلام آباد،سی آئی اے پولیس نے 09منشیات فروشوں کوگرفتار کر لیا

و 945گر ام ہیر وئن، 7کلو 850گر ام چرس، آ ئس ،کو کین ، شراب ، نشہ آ ور گو لیا ں بر آمد،مقدما ت درج

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سی آئی اے پولیس اسلام آباد نے 09منشیات فروشوں کوگرفتار کر کے ان قبضہ سے 3کلو 945گر ام ہیر وئن، 7کلو 850گر ام چرس، آ ئس ،کو کین ، شراب ، نشہ آ ور گو لیا ں بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق انسپکٹر محمد اعظم ، اے ایس آئی سلیمان شاہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے شمشاد نا می منشیا ت فروش کو گرفتار کرکے 1کلو 50گر ام چرس، 45گر ام آ ئس ، 7گر ام کو کین اور 20عدد XTCگو لیا ں بر آمد کرلی اور اس کے خلاف تھا نہ گو لڑ ہ میں مقدمہ در ج کیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی گئی دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ کا شف نذرحسین سکنہ 6thفلور فلیٹ نمبر 6سفا ئر ہا ئٹس ای الیون ون ما رگلہ ر وڈ اسلام آباد اور محمد ریا ست کو چرس فروخت کی تھی ان کو بھی گرفتار کر وا سکتا ہے پولیس نے ملزم کی نشا ند ہی پر دو نو ں ملزمان کو گرفتار کرکے 400گر ام چرس بر آمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ایک اور کا رروائی کے دوران اے ایس آئی حنیف کمال نے سیکٹر ایف سیو ن فور سے دو ملزمان خا لد موسیٰ اورامانت مسیح کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 56لیٹرشراب اور 60عدد خا لی بو تلیں بر آمد کرلیں، جبکہ ایک اور کا رروائی کے دوران سب انسپکٹر اظہر محمود نے ملزم سلام کو گرفتار کرکے 7کلو گر ام چرس بر آمد کرلی، سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر عبد الغفور نے ملزم اختر علی کو گرفتار کر کے اس سے 3کلو 945گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، اے ایس آئی سرگل نے ملزم عدنا ن طا رق ولد طا ر ق مسیح سکنہ H-9/2کو گرفتار کر کے 28لیٹر شراب اور 40خا لی بو تلیں بر آمد کرلی، ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تمام افسران کو مزید احکامات جاری کئے کہ ضلع بھر میں اور خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں اور طلبا ء و طالبات کے مستقبل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے ۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں