بھارتی کمپنی کے پاکستان میں بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ ملکر کام کرنے پر تحفظات ،قطر کے ساتھ ویز ا سنٹر کھولنے کے لئے معاملات طے نہ ہوسکے

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:25

بھارتی کمپنی کے پاکستان میں بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ ملکر کام کرنے پر تحفظات ،قطر کے ساتھ  ویز ا سنٹر کھولنے کے لئے معاملات طے نہ ہوسکے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان میں ویز ا سنٹر کھولنے کیلئے حکومت اور قطر کے مابین معاملات طے نہ ہوسکے،حکومت نے بھارتی کمپنی کے پاکستان میں بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ ملکر کام کرنے پر تحفظات کااظہا رکردیا۔اہم سفارتی ذرائع کے مطابق قطر نے سری لنکا ، بھارت اور دیگر ممالک میں ویزا سنٹر قائم کرنے کے بعد پاکستان میں ویزا سنٹرکا قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اس سلسلے میں قطر نے بھارتی کمپنی وی ایس ایف گلو بل کے ساتھ کنٹریکٹ کیا گیا جو ان ممالک میں قطر کیلئے ویزا سنٹر کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ اس سلسلے میں وی ایس ایف گلو بل نے پاکستان میں کام کرنے کیلئے غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے کام کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان میں تحقیقاتی اداروں نے بھارتی کمپنی کے پاکستان میں کام کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

ارباب اختیار اداروں نے نئی راہ متعین کرنے کیلئے سرجوڑ لیے۔ بھارت کے 7بڑے شہروں میں قطر ویزا سنٹرز کھولنے کے بعد قطر نے پاکستان میں قطر ویز ا سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قطر نے سری لنکا ، بھارت سمیت دیگر ممالک میں قطر ویز ا سنٹر نے کام شرو ع کردیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق قطر نے پاکستان سمیت دیگر سات ممالک میں ویزا سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قطر حکومت نے پاکستان ،بھارت ، بنگلہ دیش، فلپائن ، تیونس ، نیپال ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں ویزا سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں سری لنکا اور بھارت کے سات شہروں میں قطر ویزا سنٹر نے کا م کاآغا ز کردیا ہے ۔ اس نظام کے تحت ایمپلامنٹ کنٹریکٹ، میڈیکل ٹیسٹ ، بائیومیٹرک تصدیق ، ویزا درخواست کیلئے تاریخ ،فنگر پرنٹنگ اور کاغذات کی تصدیق جیسی سہولتیں ہونگے ۔

معتبر ذرائع کے مطابق قطر نے ویز اسنٹر کیلئے بھارتی کمپنی وی، ایف، ایس گلوبل کے ساتھ کنٹریکٹ کرلیا گیا ہے ، وی ، ایف ، ایس گلوبل کے مالک ذوبن کارکاریا ( Zubin Karkaria ) نے 2001ء میں ممبئی ، مہاشٹرا میں اس کمپنی کا آغاز کیا جبکہ اسکا ہیڈکواٹر دبئی، متحدہ عرب امارت میں قائم کیا جبکہ دیگر اہم ممالک میں اس کے دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔ واضع رہے کہ وی ایف ایس گلوبل بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ویزا پروسسنگ کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان میں بھارتی کمپنی کے متبادل تلاش کرنے کیلئے قطر سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے تاکہ پاکستانیوں کا ڈیٹا محفوظ بنایا جاسکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں