انتشار و افتراق کے اس دور میں امت کو مشترکات پر جمع کرنے کی ضرورت ،علماء اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کریں،مولانا محمد حنیف جالندھری

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ انتشار و افتراق کے اس دور میں امت کو مشترکات پر جمع کرنے کی ضرورت ہے ،علماء اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کریں،اس وقت امت دین کی بنیادوں سے محروم ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں عوام الناس کو اختلافات میں الجھانا افسوس ناک ہے،مکہ مکرمہ میں رابطہ العالم الاسلامی کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت و حکمت کو پیش نظر رکھیں،مکالمہ اور مفاہمت کو رواج دیا جائے اور اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام "وحدت امت اور افتراق و انتشار کے خدشات" کے عنوان سے عالمی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر کے 127 ممالک کے 1200 سے زائد علما و مشائخ اور دینی رہنما شریک ہیں-کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ امت میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کریں-انہوں نے کہا کہ اس وقت امت کو مشترکات پر جمع کرنے کی ضرورت ہی-آج امت دین کی بنیادوں سے محروم ہوتی جا رہی ہے ،ایسے میں امت کو بنیادی دینی احکامات سے روشناس کروانے کی ضرورت ہی-مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کے حکیمانہ اسلوب کو پیش نظر رکھیں-انہوں نے کہا کہ امت میں اسلامی اصولوں کے مطابق مکالمہ کو رواج دینے کی ضرورت ہی-۔

۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں