وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کے لئے شہداء معاونت پیکج متعارف اور صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد انتظامیہ ، سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کو بھر پور تعاون سے بڑے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات تعلیمی اداروں کے سربراہان اور والدین کو منشیات کے خلاف مہم کی کامیابی پر اعتماد میںلیا جائے، عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی کارکردگی اوراسے جدید پولیس فورسز میں منتقل کرنے کے حوالے سے بریفنگ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد پولیس اہلکا ر وں کے لئے ملک کے دیگر حصوں کی طرح شہداء معاونت پیکج متعارف کرانے کی منظوری دیدی ہے وزیراعظم نے پولیس اہلکاروں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی اوراسیجدید پولیس فورسز میں منتقل کرنے کے حوالے سے ایک بریفنگ کی صدارت کی اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر مملکت داخلہ شہریار خان آفریدی وزیراعظم کے مشیر علی نواز اعوان رکن پارلیمنٹ خرم شہزاد نواز ، سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان ، سیکرٹری اسٹبلیشمنٹ ، چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد اور سینئر ارکان بھی موجود تھے آئی جی اسلام آباد عامر زوالفقار نے وزیراعظم کو اسلام آباد پولیس کی کارکردگی سے متعلق بریف کیا اور وزیراعظم کی جانب سے خدمات کی فراہمی میں بہتری اور وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو سیکیورٹی کی فضاء فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات کی روشنی میں کیے گئے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی انہوں نے فورسز کی کارکردگی میںمزید بہتری لانے اور اسلام آبادپولیس کو ملک کی جدید فورسز بنانے کے حوالے سے درپیش انتظامی ، قانونی ، مالیاتی اور انسانی وسائل سے متعلق مختلف مسائل کو بھی اجاگر کیا عامر ذوالفقار خان نے وزیراعظم کو منشیات ، لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن اور انسداد تجاوزات آپریشن میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور دارالحکومت کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی کوششیوں کو سراہا اور ہدایات جاری کی کہ اسلام آباد پولیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ پیش کیا جائے انہیں یقین دلایا کہ حکومت اسلام آباد پولیس کو عوام کی خدمت اور ایک ماڈل پولیس فورسز کے طور پر ابھرنے کے ان کے مشن میں ہر ممکن طور پر تعاون فراہم کرے گی وزیراعظم نے آئی ٹی خدمات کو بھی سراہا جو کہ اسلام آبا دپولیس کی جانب سے متعارف کرائی گئیں ہیں ڈرگ مافیا ، خاص طور پر تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے حوالے سے جاری مہم پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور والدین کو منشیات کے خلاف مہم کی کامیابی پر اعتماد میںلیا جانا چاہئے لینڈ مافیا ور انسداد تجاوزات آپریشن کے حوالے سے وزیراعظم نے اسلام آباد انتظامیہ ، سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کے درمیان بھر پور تعاون کی ہدایت جاری کی اور بڑے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کو کہا جنہوں نے وفاقی دارالحکومت پر قبضے جما رکھے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں