جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جائے،

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد کی ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا ایسے گھنا ؤ نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے،،وقارالد ین سید وفاقی پولیس نے 07منشیا ت فروشوں سمیت 30ملزمان کو گر فتار کرلیا بھا ری مقدار میں چرس ، ہیروئن ، شراب،مسروقہ کا ر ، مو ٹر سائیکل ،مال مسروقہ، مو با ئل فون ، نقدی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد،مقدما ت درج

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقارالد ین سید نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ،انہو ں نے کہاکہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا ایسے گھنا ؤ نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے،:وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 07منشیا ت فروشوں سمیت 30ملزمان کو گر فتار کرکے بھا ری مقدار میں چرس ، ہیروئن ، شراب،مسروقہ کا ر ، مو ٹر سائیکل ،مال مسروقہ، مو با ئل فون ، نقدی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ،تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو جر ائم پیشہ کے خلاف سخت کا رروائیوں کا حکم دیا ، جس پر تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ نزد پیر اڈائز شادی ہا ل نو از تا ؤ ن شکر یا ل گا ڑ ی رجسٹر یشن نمبرAGC-767کو مشکو ک جا ن کر روک کر چیک کر نے 150لیٹر شراب ، 6بوتلیں شراب اور 6ڈبے بیئر بر آمد کرکے ملزم ساجد سہیل مسیح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے تین ملزمان زین اسلم ، شکیل اور ابر ار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 155گر ام چرس اور 10لیٹر شراب بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ کو ہسار پولیس نے ملزم محمد طا رق کو گرفتار کر کے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی،تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم نثار احمد سے 1110گر ام چرس بر آمد کر لی، تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے ملزم دولت خان سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے دو ملزمان شکیل احمد سے پسٹل 30بور اور ملزم آ صف علی سے 580گر ام چرس بر آمد کر لی، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم سجا د مسیح سے 40ڈبئ بئیر کے بر آمد کرلیے، جبکہ قما ر بازی میں ملو ث 13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی نقدی 4500 روپے ، 6عدد مو با ئل فون اور آ لا ت قما ر با زی قبضہ پولیس میں لے لیے، تھا نہ لوہی بھیر پولیس نے بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی اور تیل فروخت کر نے پر چار ملزمان محمد صغیر ، مستا ج احمد ، عرفان حسین اور محمد وقاص کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے تین ملزمان یعقوب ، نو ر زادہ اور سرفراز علی کو گرفتار کر کے مسروقہ سوزوکی مہران کا ر رجسٹر یشن نمبر NA-643 اور مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر LEV-7075 بر آمد کرلیا۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے ملزم اجمل سے پا نچ بو تلیں شراب بر آمد کرلی، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے تین ملزمان خضر سے چھینا گیا موبا ئل فون اور ریا ب اور سہیل اقبال سے 185گر ام چرس اور 125گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم محمد مزمل سے 340گر ام چرس بر آمد کرلی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈاؤن جا ری ہے۔

انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں