حکومت نے شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئر مین شپ دینے کا فیصلہ کرکے کوئی احسان نہیں کیا ،طارق فضل چودھری

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ حکومت نے شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئر مین شپ دینے کا فیصلہ کرکے کوئی احسان نہیں کیا۔نجی ٹی وی سیگفتگوکرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئر مین شپ دینے کا فیصلہ کرکے حکومت نے کوئی احسان نہیں کیا ، دنیابھر میں کی پارلیمان قواعد وضوابط اور روایات پر چلتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو سمجھ رکھتے ہیں، حکومت کے پاس عملی طور پر کرنے کیلئے کچھ نہیں اور نہ ہی دکھانے کیلئے کچھ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کسی جگہ بھی یہ موضوع نہیں ہوتا کہ ہم پٹرول کی قیمت کم کردیں گے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کے حوالے سے بھی کہیں کوئی ٹاک شو نہیں ہورہا ، ہر جگہ یہی ہو رہاہے کہ نہیں چھوڑیں گے لیکن جب کوئی بندہ پکڑا جاتاہے تو کہتے ہیں ہم کو اس کا نہیں پتہ ، مکر جانے کو عظیم لیڈر کی نشانی قرار دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں