’’میں پاکستان ہوں تحریک (آئی پی ایم)‘‘ کے دنیا بھر میں بانی احمد علی سید نے نیئر رضوی کو پاکستان کیلئے تحریک کا صدر مقرر کردیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:01

اوٹاوا / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) ’’میں پاکستان ہوں تحریک (آئی پی ایم)‘‘ کے دنیا بھر میں بانی احمد علی سید نے نیئر رضوی کو پاکستان کیلئے تحریک کا صدر مقرر کردیا ہے‘ نیئر رضوی کا بطور وکیل 30سالہ تجربہ ہے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سپریم کورٹ میں انتہائی قابل قدر شخصیت ہیں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے کیلئے نیئر رضوی بہترین موضوع انتخاب ہیں اور نہ صرف اچھا بولتے ہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی رکھتے ہیں ’’میں پاکستان ہوں تحریک‘‘ دنیا بھر میں متحرک ہے جس کا مقصد ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھاشا و دیامر ڈیمز کی تعمیر میں حصہ لینے مدد فراہم کرنے کی طرف راعب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے بحران کا سامنا ہے اور ان ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آئی پی ایم کا آغاز کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا سے کیا گیا اور اب دنیا بھر میں یہ تنظیم جانی جاتی ہے اورکینیڈا ‘ امریکہ‘ یو اے ای ‘ یورپ‘ آسٹریلیا اور کئی دیگر ممالک میں اس کے ممبران موجود ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں