مسیحی عمائدین اور نمائندہ شخصیات پر مشتمل وفد 20 دسمبر کو ایوانِ قائد کا دورہ کرے گا

مسیحی برادری سے خیر سگالی کے اظہار میں کرسمس کا روایتی کیک کاٹا جائے گا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) نظریہ پاکستان کونسل کی مجلسِ عاملہ کی خصوصی دعوت پر مسیحی عمائدین اور نمائندہ شخصیات پر مشتمل وفد 20 دسمبر کو ایوانِ قائد آئے گا جہاں کونسل کی طرف سے مسیحی برادری سے خیر سگالی کے اظہار میں کرسمس کا روایتی کیک کاٹا جائے گا۔ مسیحی وفد کی سربراہی کونسل کی مجلسِ عاملہ کے رکن منظور مسیح کریں گے۔

(جاری ہے)

ریورنڈ اعمانوایل لورین، ریورنڈ ندیم کامران، ریورنڈراشد منظور سمیت سرکردہ مسیحی خواتین و حضرات وفد کا حصہ ہوں گے جبکہ کونسل کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی اور مجلسِ عاملہ کے دیگر اراکین وفد کو خوش آمدید کہیں گے۔ مسیحی برادری سے کرسمس کے موقع پر اظہارِ یکجہتی کونسل کی روایاتِ خیر سگالی کا حصہ ہے جس کا آغاز کونسل کے بانی چیئرمین زاہدملک مرحوم نے چند برس پہلے کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں