جنوبی ایشیا کے ممالک زمانہ قدیم سے روایتی رقص و موسیقی کے وارث ہیں، سیکرٹری جنرل سارک امجد حسین بی سیال

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین بی سیال نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ممالک زمانہ قدیم سے روایتی رقص و موسیقی کے وارث ہیں۔سارک سیکرٹریٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کھٹمنڈو میں روایتی رقص سے متعلق سارک کلچرل فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

چار روزہ فیسٹیول میں رکن ممالک کے فنکاروں نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آج کی جدید دنیا میں گلوبلائزیشن کے اثرات سے جہاں ثقافت اور روایات کے زیادہ عناصر ناپید ہوتے جا رہے ہیں،ہمارے فنکاروں نے جنوبی ایشیاء کے روایتی رقص کو زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فیسٹیول سارک ریجن کے روایتی رقص کے تحفظ اور فروغ میں اہم کرادار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں