حکومتی اراکین اپنے آپ کو اپوزیشن جیسے رویہ سے باہر نکالیں،محمد جمال الدین

حکومت کا پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین نے کہا ہے کہ حکومتی اراکین اپنے آپ کو اپوزیشن جیسے رویہ سے باہر نکالیں،حکومت کا پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیر آمد درست آمد بالآخر حکومت نے 130 دنوں کے بعد پی اے سی کی کمیٹی کے حوالے سے اچھا فیصلہ کرہی لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ مجبوری میں کیا لیکن حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اسی طرح اچھے فیصلے کرتی رہی تو چلتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین اسمبلی اپنے رویہ کو تبدیل کریں اور اپنے آپ کو اپوزیشن کے رویئے سے باہر نکالیں کیونکہ شور شرابہ کرنااپوزیشن کا کام ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں