پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام ’’پختون کلچرل نائٹ‘‘ کا انعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام ’’پختون کلچرل نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پشتو کے نامور گلوکاروں زرسانگہ شان مسعود، مینا گل نے اپنی سریلی آواز میں گیت گائے اور شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔ تقریب میں سینیٹر عثمان کاکڑ، اراکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین، محسن داوڑ، صدر پاکستان ٖفیڈرل یونین آف جرنلسٹ اٖفضل بٹ، صدر آر آئی یو جے مبارک زیب، نیشنل پریس کے صدر طارق چوہدری، جنرل سیکرٹری شکیل انجم اور دیگر سینئر صحافی موجود تھے۔

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے تقریب میں موجود مہمانوں کو روایتی پختون پگڑی باندھی گئی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ اس وقت انٹر نیشنل میڈیا سمیت ملک کے تمام صوبوں میں پختوں صحافی کام کررہے ہیں جو ہمارا فخر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافی جس مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ہم انکے حالات سے بخوبی واقف ہیں اور اس کٹھن وقت میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے پختون کلچر کو فروغ ملے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب تمام زبانوں اور علاقوں کے لوگوں کو قریب لانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے علاقائی ثقافت کو پرموٹ کیا جائے۔اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری نے کہا کہ مجھے پختون کلچر سے خاص لگاو ہے اور میں پختونوں کی ثقافت پسند کرتا ہوں۔

پختوں جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر طاہر خان نے کہا کہ اس کلچرل نائٹ کے انعقاد کا مقصد صحافتی برادری کو تفریح فراہم کرنا اور پختون کلچر کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی زندگی جس مصروفیت سے گزر رہی ہوتی ہے میں اس بخوبی واقف ہوں اس طرح کے پروگراموں سے انہیں تازہ دم ہونے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اسطرح کے پروگرام جاری رکھیں گے۔ تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں