این سی ایچ آر کے زیر اہتمام اسلام آباد پولیس کیلئے چائلڈ رائٹس ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب 18 دسمبر کو ہو گی

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ’’این سی ایچ آر‘‘ کے زیر اہتمام اسلام آباد پولیس کیلئے چائلڈ رائٹس ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب 18 دسمبر کو پولیس لائن اسلام آباد میں ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو این سی ایچ آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ تقریب سے این سی ایچ آر کے چیئرمین جسٹس (ر) علی نواز اور آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں