اسلام آباد، ادارہ ادب و ثقافت، اسلام آباد کے زیر اہتمام حسنہ عباسی شیخ کی سچی کہانیوں پر مبنی کتاب’’نصیبہ ساتھ جائے‘‘ کی تقریب رونمائی

حسنہ عباسی شیخ نے ہمارے معاشرے میں جنم لینے والے واقعات کو بڑی خوبصورتی سے کہانیوں کا رنگ دیا ہے، محمد حمید شاہد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) حسنہ عباسی شیخ نے ہمارے معاشرے میں جنم لینے والے واقعات کو بڑی خوبصورتی سے کہانیوں کا رنگ دیا ہے۔یہ بات ادارہ ادب و ثقافت، اسلام آباد کے زیر اہتمام حسنہ عباسی شیخ کی سچی کہانیوں پر مبنی کتاب’’نصیبہ ساتھ جائے‘‘ کی تقریب رونمائی میںصدر محفل محمد حمید شاہد نے کہی۔ڈاکٹر احمد قدوائی ،ڈاکٹر خلیق الزمان، شمع خالد ، افشاں عباسی،ذاکر شاہ اور فرخندہ شمیم مظامین پڑھے۔

حسنہ عباسی شیخ نے اپنی کہانیوں کے حوالے سے بات کی۔ محمد حمید شاہد نے کہا کہحسنہ عباسی شیخ کی کتاب ’’نصیبہ ساتھ جائے‘‘پاکستانی معاشرے کی کہانیاں ہیں جس میں روز مرہ ہونے والے واقعات خاندانی چپقلش ،دنیا داری کے ساتھ مشرقی روایت اور حسن اخلاق سے عاری ہوتے معاشرے کوپیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

کہانیاں صاف ستھری اورجذبات لیے ہوتے ہیں۔وہ علمی ادبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جس کی چاشنی اس کتاب میں نظر آتی ہے۔

حمید شاہد نے کہا کہ حسنہ شیخ نے زندگی کو بہت قریب سے دیکھا اور ہنر مندی سے انہیں کہانیوں میں ڈھال دیا۔یہ کہانیاں انسانی دکھ سکھ کی تصویریں ہیں جسے بہت سہولت سے عمدہ زبان میں قلم بند کیا گیاہے۔ڈاکٹر احمد قدوائی نے کہا کہ حسنہ کو گھر سے ادبی ماحول ملا۔اس کے والد شاعر اوع والدہ افسانہ نگا تھیں۔ڈاکٹر خلیق الزمان نے کہا کہ اقبال کو پڑھ کر مجھے اپنے شعبہ طب سے آگاہی ہوئی۔

ایف اے کے بعد ادب کیطرف دھیان نہیں ہوتاسب ڈگری لینے کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ شمع خالد نے کہا کہ حسنہ عباسی شیخ کی کہانیاں اردو ادب سے گہری وابستگی کی عکاس ہیں۔اس کی کہانیاں پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کس معاشرے اور ماحول میں سانس لے رہے ہیں ۔اس کی کہانیاں نثری ادب میں اضافہ ہیں۔حسنہ عباسی نے سچی کہانیاں لکھنے کی روایت کو آگے بڑھایا ہے ۔

افشاں عباسی نے کہا کہ حسنہ شیخ زندگی کو سرسری نگاہ سے نہیں دیکھتی بلکہ زندگی کے سفر میں دوسروں کو ساتھ لیکر چلتی ہے۔اس کی سچی کہانیوں پر مبنی کتاب اس کے ارد گرد بکھرے لوگوں کے حصے ہیں جسے اس نے بہت خوبصورت انداز میں قلم بند کیا ہے ۔زبان و بیان سادہ اوردل کش ہے۔فرخندہ شمیم نے کہا کہحسنہ کی کہانیوں میں گھر کا سرا ماحول ہے جس میں محنت، محبت موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں