اسلام آباد کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 2 نئے پلانٹ نصب

اتوار 16 دسمبر 2018 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) وفاقی دارالحکومت کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے سی ڈی اے نے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 2 نئے پلانٹ نصب کردئیے جبکہ ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔معلومات کے مطابق ٹریفک پولیس نے چالیس ہزار سے زائد سرکاری ونجی گاڑیوں کو چیک کرکے دھواں چھوڑنے پر احتیاطی تدابیر اٹھانے کی ہدایات کی ہیں۔

(جاری ہے)

اِدھر سی ڈی اے نے گندے پانی کو صاف کرنے کے حوالے سے 2پلانٹ نصب کئے ہیں جس سے یومیہ 5ملین گیلن پانی شہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے وفاقی دارالحکومت میں اسٹیل انڈسٹریز کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا اور قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیاگیا ہے۔دوسری جانب بھارہ کہو،بنی گالہ،مسلم کالونی،بری امام،کھنہ،ترلائی کے علاقوں میں نکاسی آب کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے۔مذکورہ علاقوں سے سیوریج پانی صاف پانی میں شامل ہورہا ہے جس سے مہلک بیماریوں کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی بھی زیادہ ہے،اس مدرسہ سے سی ڈی اے نے متعدد علاقوں میں4 پلانٹس لگانے کے لئے پی سی ون تیار کرلیا ہی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں