وفاقی پولیس کے بااثر سب انسپکٹر نے اعلیٰ سفارش، تھانہ کھنہ سے ہونیوالا تبادلہ کوچیلنج سمجھ کردوبارہ تھانہ کھنہ جانے کیلئے ’’پر‘‘ تول لئے

تھانہ کھنہ کی حدود میں فروٹ و سبز منڈی ، جوئے کے اڈے ، منشیات فروشی کی ہفتہ وار لاکھوں منتھلی نے اعلیٰ پولیس افسران کو بھی رام کرلیا

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) وفاقی پولیس کے بااثر سب انسپکٹر نے اعلیٰ سفارش کے باعث تھانہ کھنہ سے ہونیوالا تبادلہ کوچیلنج سمجھ کردوبارہ تھانہ کھنہ جانے کیلئے ’’پر‘‘ تول لئے ہیں، تھانہ کھنہ کی حدود میں فروٹ و سبز منڈی ، جوئے کے اڈے ، منشیات فروشی کی ہفتہ وار لاکھوں روپے منتھلی نے اعلیٰ پولیس افسران کو بھی رام کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر ملک لیاقت کو تھانہ کھنہ سے 15 (ون فائیو) تبدیل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تین دن کے بعد سی آئی اے میں تبادلہ کرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر نے ایک سابق ایس پی سی آئی اے سے سفارش کرواتے ہوئے دوبارہ تھانہ کھنہ جانے کیلئے ’’پر‘‘ تول لئے ہیں اور اس حوالے سے تھانہ کھنہ کی حدود میں رہنے والے بااثر منشیات فروش بھی ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر وہاں ایس ایچ او تعینات کیا جائے ۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں