صوبائی وزیر قانون کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ نہ کرنے پر بے نظیر ہسپتال کے ایم ایس کو دھمکی دینے والی فون کالز وائرل

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

صوبائی وزیر قانون کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ نہ کرنے پر بے نظیر ہسپتال کے ایم ایس کو دھمکی دینے والی فون کالز وائرل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ نہ کرنے پر بے نظیر ہسپتال کے ایم ایس کو دھمکی دینے والی فون کالز وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

فون کالز کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اپنے سیاسی حریف کی بیٹی لیڈی ڈاکٹر’’اریبہ عباسی‘‘ کا تبادلہ ایمرجنسی سے سکن ڈیپارٹمنٹ میں کروانا چاہتے تھے اس کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے صوبائی وزیر کو شائستگی سے بتایا کہ ان کے پاس ڈاکٹرز کی کمی ہے اور ایمرجنسی میں چند دن ڈیوٹی کرنے کے بعد انہیں تبدیل کردیا جائے گا اس پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ ڈاکٹر کو سکن سیکشن میں نہ بھیجا گیا تو ہم پر انگلی اٹھے گی کہ ہم سیاسی مخالفت کررہے ہیں اور ان کا تبادلہ سیاسی سطح پر ہوا ہے تاہم ڈاکٹر نیازی نے کہا کہ ہسپتال کے اندر کے معاملات وہ خود چلاتے ہیں اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جس پر صوبائی وزیر قانون جوش میں آگئے اور انہیں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر ڈاکٹر اریبہ کا تبادلہ سکن سیکشن میں نہ ہوا تو آپ کی چھٹی ہو جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں