بھارت حریت قیادت اور کشمیری نوجوانوں سے خوفزدہ ہے‘ مشعال ملک

تشدد اور بربریت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی ،ْ اہلیہ یاسین ملک

پیر 17 دسمبر 2018 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت حریت قیادت اور کشمیری نوجوانوں سے خوفزدہ ہے‘ تشدد اور بربریت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی تشدد کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ ‘ عالمی برادری ‘ او آئی سی اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اور بھارت کو اس عمل سے باز رکھیں۔

مظاہرین نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ بھارت حریت قیادت اور کشمیری نوجوانوں سے خوفزدہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج چادر، چاردیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے۔ اس موقع پر مشعال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد آپریشن میں نوجوانوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کیے جارہے ہیں‘ بھارتی شیلنگ، فائرنگ اور پیلٹ گنز سے سینکڑوں کشمیری مظاہرین شدید زخمی ہیں۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی قید و نظر بند حریت قیادت کو رہا ہے۔ کشمیری آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں