حکومت نے گوادر میں بحری جہاز بنانے کے لئے کمپلیکس اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بنانے کا فیصلہ

پیر 17 دسمبر 2018 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) حکومت نے گوادر میں بحری جہاز بنانے کے لئے کمپلیکس اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں جہاز سازی کے لیے کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق گوادر میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بھی بنائے جائیں گے، جہاں جہاز سازی سے متعلق تعلیم اور مہارت دی جائے گی، یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کمپلیکس میں ملازمت حاصل کر سکیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں