قومی اسمبلی کی سانحہ آرمی پبلک سکول کی شدید مذمت‘ متفقہ قرارداد منظور

پیر 17 دسمبر 2018 21:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی جس میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا ہے جبکہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں