قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007ء میں ترمیم کردی گئی

اب قومی اسمبلی کا اجلاس تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانہ بھی سنوایا جائے گا

پیر 17 دسمبر 2018 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007ء میں ترمیم کردی گئی جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانہ بھی سنوایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007ء میں ترمیم وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی طریقہ کار کے قاعدہ 39،49اور 112میں ترمیم کردی گئی جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد قومی ترانہ بھی سنوایا جائیگا ۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ یہ ترامیم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کو اپوزیشن کی طرف سے بھی سپورٹ حاصل تھی ۔ پیر کے روز خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن کے واک آئوٹ کے بعد یہ ترمیم پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے پیش کی جس کو صرف حکومتی اراکین کی حمایت سے منظور کرلیا گیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں