سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس

پیر 17 دسمبر 2018 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل، چیئرمین واپڈا اور دیگر متعلقہ افسران کی عدم شرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ اجلاس میں وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز گیان چند، میر محمد یوسف بادینی، قرة العین مری، ثناء جمالی اور جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل نے شرکت کی۔ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 20 دسمبر کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں