اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں لیگی خواتین کی ضمانت منظور کر لی

پیر 17 دسمبر 2018 23:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف نعرے بازی کے کیس میں لیگی خواتین ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی تاحیات نااہلی فیصلہ کے وقت سپریم کورٹ کے باہرعدلیہ مخالف نعرے بازی کی گئی۔ لیگی کونسلر ثمینہ شعیب اور نورین گیلانی درخواست ضمانت میں عدالت میں پیش ہوئیں۔

(جاری ہے)

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عجیب مذاق بن گیا ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم، آرمی چیف اور اداروں کوگالیاں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تو ایسے ہیں جو پاکستان کو بھی گالیاں دیتے ہیں، ملک کیلئے کرتے کچھ نہیں گالیاں دینے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیوں سپریم کورٹ سے متعلق نازیبا الفاظ کہتی ہیں۔ لیگی رہنمائوں کے وکیل نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے ہمارے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نواز شریف کی پیشی میں یکجہتی کریں گالیاں نہ دیں، پہلا کیس ہے جس میں پولیس نے سائنٹئفک طریقے سے الزام ثابت کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں