پاکستان بیت المال نے 2017 ، 2018 کے دوران ملک بھر میں 38 سویٹ ہاؤس قائم کئے، محمد جاوید

منگل 18 دسمبر 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان بیت المال نے سال 2017 تا 2018 کے دوران ملک بھر میں4 ہزار بچوں کی گنجائش رکھنے والے 38 سویٹ ہاؤس قائم کیے جن میں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم، خوراک اور لباس کے ساتھ بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔ بیت المال کے عہدیدار محمد جاوید نے اے پی پی کو بتایا کہ گزشتہ سال کی مدت میں اعلی معیار کی سہولیات کے حامل 30 سے 38 نجی سکولوں کا اضافہ ہوا ہے جن میں بی اے تک تعلیم فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم میں مقیم یتیم بچوں کو متوازن اورغذائیت سے بھر پور خوراک فراہم کی جارہی ہے جبکہ طبی دیکھ بھال اور انگریزی زبان میں بول چال سمیت دوسری اہم مہارتیں سکھانے کے لئے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال بچوں کو بدسلوکی، استحصال سے بچانے اور ان کی جسمانی نشوونما کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اورمختلف فلاح و بہبود کی تنظیموں نے سویٹ ہومز میں بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں