ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کی وفات پر اظہار افسوس

ارکان سینٹ، ان کے اہل خانہ کی بیماری اور وفات سے متعلق بروقت آگاہی بارے نظام وضع کرنے کی ہدایت

منگل 18 دسمبر 2018 17:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈپٹی چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا نے سیکرٹری سینٹ کو ہدایت کی ہے کہ ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے ایوان بالا کو ارکان سینٹ، ان کے اہل خانہ کی بیماری اور وفات سے متعلق بروقت آگاہی حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے، ان کی اچانک وفات سے انہیں صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر مولانا فیض محمد کی درخواست پر ایوان بالا کے اراکین نے گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے لئے ایک مریض کو عطیہ دیا ہے جو قابل تعریف ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں