سینیٹ ا نے زکوة و عشر کے نظام اور اسلامی معاشی نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی

منگل 18 دسمبر 2018 17:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سینیٹ نے زکوة و عشر کے نظام اور اسلامی معاشی نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد پیش کی جس پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مرکزی زکوة کونسل ختم ہو گئی ہے اور اب زکوة کا معاملہ صوبوں کے پاس چلا گیا ہے، وفاق کی سطح پر صرف زکوة جمع کرنے کا کام رہ گیا ہے، اگر صوبوں کے لئے ایوان کوئی راہنمائی یا مشورہ دیتا ہے تو اس پر ہمیں اعتراض نہیں۔ جس کے بعد ایوان نے قرارداد کی منظوری کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں