بھارت کشمیر میں ظلم بند کرے او آئی سی فوراًً کشمیر پر خصوصی اور فیصلہ کن اجلاس بلائے ،ْمحمد فائق شاہ

پاکستان کی پیشکش پر او آئی سی فوراًً اقدامات کرے اور یو این او انصاف پر مبنی غیر جانبدار فیصلے کرے ،ْ وفد سے گفتگو

منگل 18 دسمبر 2018 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے اوورسیز پاکستانیو کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ، بھارت کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے عالمی اداروں کو حالیہ قتل و غارت کا فوراًً نوٹس لینا چاہیے جبکہ او آئی سی کو کشمیر پر خصوصی اور فیصلہ کن اجلاس بلائے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کی پیشکش پر او آئی سی اقدامات کرے جبکہ یو این او انصاف پر مبنی اور غیر جانبدار فیصلے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ استصواب رائے کیلئے امریکہ ، یورپ اور خصوصاًً یو این ا و نے عملی اقدامات نہ کیئے تو دنیا ایک خطرناک جنگ کی طرف بڑھے گی جو انسانیت کے مفاد میں نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں