قومی احتساب بیورو کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی طرف سے لکھا گیا خط موصول

منگل 18 دسمبر 2018 20:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن اراکین اختر مینگل، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء الله، اسد محمود، شاہدہ اختر علی، نوید قمر اور شازیہ مری کی طرف سے لکھا گیا خط موصول ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال معزز اراکین پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ چیئرمین نیب کی اپنے دورہ لاہور سے واپسی کے بعد کسی وقت بھی قومی اسمبلی کی اپوزیشن کے معزز اراکین سے ملاقات متوقع ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں