سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 22 دسمبر تک منظور

منگل 18 دسمبر 2018 20:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 22 دسمبر تک منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے سابق چیئرمین نادرا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے طارق ملک کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے طارق ملک کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے طارق ملک کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں