سینیٹ نے قواعد ، ضابطہ و انصرام کارروائی سینٹ 2012 کے قاعدہ 130 میں ترمیم کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سینٹ نے قواعد ، ضابطہ و انصرام کارروائی سینٹ 2012 کے قاعدہ 130 میں ترمیم کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں اس سلسلے میں سینیٹر قرة العین مری نے تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ جس کے بعد قاعدہ 130 میں کی جانے والی ترامیم پیش کی گئیں۔ بعد ازاں قائمقام چیئرمین سینٹ سلیم ایچ مانڈوی والا نے ترمیم پر مزید غور و خوض کے لئے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں