اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سر گرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سر گرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر دائر درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ منگل کو جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری آئی ٹی، ڈی جی ایف آئی اے ،چئیرمین پیمرا اور چئیرمین پی ٹی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار فرخ نواز بھٹی کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مرکزی کیس کی سماعت پہلے سے 21 جنوری کو مقرر ہے، وزارت داخلہ اور فریقین نے ابھی تک نوٹس کے باوجود جواب عدالت میں داخل نہیں کرایا، فریقین کے جواب آنے کے بعد سن لیں۔عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کر تے ہوئے سماعت 21 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں