قوام متحدہ میں سزائے موت کے خاتمے کی قرارداد پیش

پاکستان نے اپنی پالیسی کے مطابق قرارداد کے خلاف ووٹ دیا لیکن تکنیکی وجوہات کے باعث غلطی سے قرارداد کے حق میں گنا گیا، ریکارڈ درستگی کیلئے کہا گیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 18 دسمبر 2018 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) اقوام متحدہ میں سزائے موت کے خاتمے کی قرارداد پیش کردی گئی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنی پالیسی کے مطابق قرارداد کے خلاف ووٹ دیا لیکن تکنیکی وجوہات کے باعث غلطی سے قرارداد کے حق میں گنا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کو ریکارڈ درستگی کیلئے کہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ میں سزائے موت کے خاتمے کی قرارداد پیش کی گئی ہے جس کے حق 120ممالک نے ووٹ دیا ۔پاکستان نے اپنی پالیسی کے مطابق قرارداد کے خلاف ووٹ دیا تاہم تکنیکی غلطی کے باعث پاکستان کا ووٹ قرارداد کے حق میں ریکارڈ ہوگیا۔پاکستان نے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کے سامنے معاملے کو اٹھایا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کو ریکارڈ کی درستگی کی ہدایت بھی کردی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں