ملک امین اسلم نے پائیدار ترقی کے اہداف (6) کے تحت نیشنل سینیٹیشن آہنڈ ہاجین کا باضابطہ افتتاح کر دیا

پائیدار تر قی اور اقتصادی تر قی ، صحت مند انہ ماحول اور انسانوں کی خو شحالی میں واضح تعلق ہے، پائیدار تر قی کے اہد اف کے حصول کے عزم کا اعادہ

منگل 18 دسمبر 2018 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر اعظم کے مشیر براے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پائیدار ترقی کے اہداف (6) کے تحت نیشنل سینیٹیشن آہنڈ ہاجین کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ہے ، گزشتہ روز اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مو جو دہ حکومت کے ماحولیاتی تحفظ اور عوام الناس میں صفائی بارے آگاہی کے با وقار منشور پر عمل درآمد پر خو شی اور مسر ت کا اظہار کیا ہے۔

اس مو قع پر انہوں نے پائیدار تر قی کے اہد اف کے حصول کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار تر قی اور اقتصادی تر قی ، صحت مند انہ ماحول اور انسانوں کی خو شحالی میں واضح تعلق ہے انہوں نے کہا کہ وزارت مو سمیاتی تبدیلی نے نئے ہزاریہ کے تر قیاتی اہد اف پرعمل در آمد کے سلسلہ میں رابطہ کاری میں نمایاں کر دار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت مو سمیاتی تبدیلی نے مختلف ادوار میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بارے پالیسیاں دہیں جن سے حکومتی اداروں کو مناسب رہنمائی ملی اور تر قیاتی شراکت داروں کو بھی پانی ، نکاسی آب اور ہائی جین کے شعبو ں میں منصوبے تیار کرنے میں مدد ملی۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فر اہمی کے لیے ایجنڈا بنانے اور واٹر اینڈ سینیٹیشن ہاجین موجودخلا ئ اور خامیاں کی نشاند ہی کے لیے قومی سطح کی ور کشاپ منعقد کر وائی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک میں صحیتمندانہ اور سازگار ماحول کی فر اہمی کے لیے زیادہ پر عزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں کلین پاکستان مہم شروع کی ہے جس کا مقصد ہی پاکستان کو دنیا کے نقشہ میں ترقی یافتہ اور فعال ترین ملک کے طور پر لانا ہے ملک امین اسلم نے اس با ت پر مسرت اور خو شی کا اظہار کیا کہ پاکستان 2030 ئ تک 95فی صد عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے جو کہ اس وقت صرف 35فی صد عوام کوحاصل ہے۔

ملک امین اسلم نے مزید وضاحت کی کہ ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے لا زمی اقدامات کرینگے اور کلین گرین پاکستان کے تحت ہمارے پاس پانچ ستون ہیں۔ جو کہ پودے لگانا ، ٹھو س فضلے کو ٹھکانے لگانا ،لییکویڈ ویسٹ مینجمنٹ کرنا، حفظان صحت ، مکمل صفائی اور محفوظ پانی کی فراہمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اہداف کے تعین کیلے جامع رہنما اصولوں کی تیری میں مدد کے لیے ان پٹ دیں نے والے تمام شر اکت دار شرکائ کو سراہتے ہیں، وزیراعظم کے مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ آج جو اہداف اور مشترکہ وڑن تجویز کئے گئے ہیں ان کے حصول کے لیے مسلسل تعلق بر قرار رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ شیراز راٹھور

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں