سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات، انڈوں اور دیگر گرم اشیاء کااستعمال کرنا ضروری ہے،ماہرین صحت

بدھ 19 دسمبر 2018 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ماہرین صحت نے کہاہے کہ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات، انڈوں اور دیگر گرم اشیاء کااستعمال کرنا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت نے کہاہے کہ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ ممکن ہو تو خشک میوہ جات ، انڈوں اور دیگر گرم اشیاء کااستعمال کریں اسی طرح بزرگوںاور چھوٹے بچوں کو روزانہ سوپ کا استعمال کرایا جائے،شام کی اوقات میں باہر جانتے وقت سر اور گلاڈھانپ کر رکھا جائے جبکہ گرم کمروں سے باہر جانے سے قبل چند گھونٹ نارمل ٹمریچر والا پانی پی لیا جائے تو سینے اور معدے کو سردی لگنے سے بچایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سرد موسم میں ہیٹر کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ ہیٹر کے بجائے خود کو گرم کپڑوں سے گرم رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں