وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جا ری ، 14 ملزمان گرفتار

قبضہ سے چار کلو گر ام چرس، ہیر وئن ، آ ئس ، نشہ آ ور گو لیا ں اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، مقدما ت درج

بدھ 19 دسمبر 2018 18:22

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جا ری ، سا ت منشیا ت فروشوں سمیت 14 ملزمان گرفتار ، چار کلو گر ام چرس، ہیر وئن ، آ ئس ، نشہ آ ور گو لیا ں اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادوقارالد ین سید نے پولیس افسران کو ہد ایت کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا ایسے گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو جر ائم پیشہ کے خلاف سخت کا رروائیوں کا حکم دیا ، جس پرتھا نہ آ بپا رہ پولیس نے تین ملزمان اکر م مسیح ، محمد آ صف اور جا وید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 570گر ام چرس اور 40لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم سہیل دانش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 3نشہ آ ور گو لیا ں اور 16گر ام آ ئس بر آمد کرلی، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے چوری کی واردات میں دو ملزمان مسعود اور ساجد کو گرفتار کرلیا،تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس کے دو ملزمان محمد ساجد حسین اور صفدرکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 500گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم محمد جمیل سے 1230گر ام چرس بر آمد کرلی۔تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم شہبا ز احمد اور رحمت اللہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، جبکہ ملزم سہیل رزاق سے 25گر ام ہیر وئن بر آمد کرلیا، تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم زین عدم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ نیلور پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے 210 گر ام چرس بر آمد کرلی،کرکے علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈائون جا ری ہے ۔

انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں