سیکور ٹی اداروں کا تھا نہ ترنول کے علا قوں میں گرینڈ سرچ آپریشن

سرچ آپریشن سیکٹر جی پندرہ ، شاہین آ باد اور گر دونو اح میں کیا گیا ،15مشتبہ افراد کو تھانہ منتقل کردیا گیا، اسلحہ بر آمد

بدھ 19 دسمبر 2018 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پولیس ، سیکور ٹی ادروں کا تھا نہ ترنول کے علا قوں میں گرینڈ سرچ آپریشن،سرچ آپریشن سیکٹر جی پندرہ ، شاہین آ باد اور گر دونو اح میں کیا گیا ، سر چ آ پر یشن کے دوران15مشتبہ افراد کو تھانہ منتقل کردیا گیا، اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد ، مزید تحقیقات جا ری ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آ باد پولیس اور سیکور ٹی اداروں کے افسران وجو انو ں نے تھا نہ تر نو ل کے علا قہ سیکٹر جی پندرہ اور شاہین آ باداور گر دونو اح میںسر چ آ پر یشن کیا ، سر چ آ پر یشن میں سی ٹی ایف پولیس ، اے آر یو ، لیڈ یز پولیس ، لیڈیز کما نڈوز پولیس نے ایس پی صدر کی نگر انی میں حصہ لیا ،دوران سر چ آ پر یشن 210سے زائد گھر وں کو سرچ کیا گیا ،400افراد کو مو قع پر چیک کیا گیا ،15 مشتبہ افراد کو تھا نہ شفٹ کیا گیا ، ملزمان سے اسلحہ و ایمونیشن بر آمد کیا گیا ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں