دبئی میں جائیداد کی معلومات کے حوالے سے معاہدہ جنوری میں ہوگا ،ْشہزاد اکبر

بدھ 19 دسمبر 2018 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ دبئی میں جائیداد کی معلومات کے حوالے سے معاہدہ جنوری میں ہوگا۔بدھ کو ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث حکومت ارکان کا بھی احتساب ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ دبئی میں جائیداد کی معلومات کے حوالے سے معاہدہ جنوری میں ہوگا۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں چھے افراد کی واپسی کیلئے بھی معاہدہ جلد ہوگا۔ ملزموں کی حوالگی کے معاہدے سے لوٹی دولت کی واپسی ممکن ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک بھیجے گئے غیر قانونی 11ارب ڈالرز کا سراغ لگالیا ۔ 11ارب ڈالرز کے اثاثے صرف 26ممالک میں ہیں۔ بیرون ملک سے غیر قانونی رقوم کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ بیرون ملک سے لائی گئی رقم ابھی کروڑوں میں ہے۔ منی لانڈرنگ کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں