پاکستانی وفد کل بیجنگ میں (جے سی سی) اجلاس میں شرکت کرے گا

اجلاس میں میں سماجی ،معاشی،صنعتی اورٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا

بدھ 19 دسمبر 2018 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء)پاکستانی وفد کل (جمعرات ) کوبیجنگ میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی میٹنگ(جے سی سی) میں شرکت کرے گا جس میں سماجی ،معاشی،صنعتی اورٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی سربراہی میںپاکستانی وفد بیجنگ پہنچ گیا ہے جہاں پر وفد آج (جمعرات ) کوبیجنگ میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی میٹنگ(جے سی سی) میں شرکت کریں گا میٹنگ میںدونوں ممالک کے درمیان سماجی ،معاشی،صنعتی تعاون اورٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گااسکے علاوہ دیگر شسبوں میں بھی تعاون پر بات چیت کی جائے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں