وفا قی پولیس نے سا ت منشیا ت فروشوں سمیت 14 ملزمان گرفتار کر لیا

چار کلو گر ام چرس، ہیر وئن ، آ ئس ، نشہ آ ور گو لیا ں اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

بدھ 19 دسمبر 2018 21:34

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) وفا قی پولیس نے سا ت منشیا ت فروشوں سمیت 14 ملزمان گرفتار کر کے ان سے چار کلو گر ام چرس، ہیر وئن ، آ ئس ، نشہ آ ور گو لیا ں اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ۔تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے تین ملزمان اکر م مسیح ، محمد آ صف اور جا وید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 570گر ام چرس اور 40لیٹر شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم سہیل دانش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 3نشہ آ ور گو لیا ں اور 16گر ام آ ئس بر آمد کی ۔تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے چوری کی واردات میں دو ملزمان مسعود اور ساجد کو گرفتار کرلیا،تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس نے دو ملزمان محمد ساجد حسین اور صفدرکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 500گر ام ہیر وئن ،تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم محمد جمیل سے 1230گر ام چرس ،تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم شہبا ز احمد اور رحمت اللہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن جبکہ ملزم سہیل رزاق سے 25گر ام ہیر وئن، تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم زین عدم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور تھا نہ نیلور پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے 210 گر ام چرس بر آمد کرلی،وفاقی پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈائون جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں