پاکستان میں 21فیصد بچوں کی کم عمری میں شادیاں کی جاتی ہیں، عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں 21فیصد بچوں کی کم عمری میں شادیاں کی جاتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیادہ تر دور دراز علاقوں میں لڑکیوں کی کم عمری میں شادیوں کا رواج ہے جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکیس فیصد لڑکیاں 18سال کی عمر تک پہنچے سے قبل بیاہ کی جاتی ہیں جس سے ملک میں آبادی کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

بچوں کی کم عمری میں شادی کا رجحان تقریبا متعدد ملکوں میں پایا جاتا ہے لیکن کم عمری میں شادی پر مجبور کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاورزی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ کم عمر بچیوں کی شادی صوبہ سندھ میں کرائی جاتی ہے جہاں 72فیصد لڑکیاںکو اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں