نیوٹیک پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، چیئرمین نیوٹیک

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) چیئر مین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک)جاوید حسن نے کہا کہ نیوٹیک پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے جاپانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاپانی وزارت محنت میں ڈپٹی کونسل آف اوورسیز یاسو آریگا وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

چیئرمین نیو ٹیک نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار اور عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کر رہے ہیں اور انہیں جدید فنی و تکینیکی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔اس نہ صرف ملکی معیشت کی بہتری میں مدد ملے گی بلکہ یہ نوجوان پاکستانی بیرون ممالک ملکی سفراء کا کردار بھی ادا کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں