اسلام آباد میں پٹرول پمپ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے پندرہ مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

منگل 15 جنوری 2019 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) اسلام آباد میں پٹرول پمپ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے پندرہ مسلح ملزمان کے خلاف تھانہ نون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نون پولیس کو مختار خان نے درخواست دی کہ ملزمان سکندر اعظم اور مقبول نے اپنے پندرہ مسلح ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر ٹوٹل پارکو پیٹرول پمپ واقع جھنگی سیداں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ،دھمکیاں دیتے ہوئے شیشے توڑ کر نقصان پہنچایا جبکہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے چودہ لاکھ پچاس ہزار روپے اور دو کمپیوٹر چھین کر لے گئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں