وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ منشیات فروشوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات، دو مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا

منگل 15 جنوری 2019 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وفاقی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ منشیات فروشوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس، ہیروئن، دو مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے ، مزید تفتیش جار ی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقارالدین سید نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، ایسے گھنائونے جرائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلاتاخیر سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپار ہ پولیس نے ملزم سکندر خان سے 150گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ رمنا پولیس نے ملزم محمد عمران سے 32بور ریوالور برآمد کرلیا ، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم محمد رمضا ن سے 115گر ام ہیروئن بر آمد کر لی۔

سی آئی اے پولیس نے دو ملزمان محمد عارف اورخا ن محمد سے 215گر ام چرس برآمد کر لی، کو گرفتار کرکے اس سے 520گر ام چرس بر ا?مد کرلی، تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزم محمد عبا س سے 235گر ام ہیروئن اور ملزم عبد الر حمن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، تھا نہ کو ہسار پولیس نے ملزم شاہ جہا ں کو گرفتار کرکے تلو ار برآمد کرلی۔ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم دائو شاہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا، لوہی بھیر پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد اسامہ ولد شیخ اختر سکنہ سواں گار ڈن اسلام آباد کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا، ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈائون جاری ہے۔انہوں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں