انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے ڈی کورس مکمل کرنے والے پروبیشنر اے ایس آیئز کے امتحانات لینے کے احکامات

منگل 15 جنوری 2019 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو بحال کرنے کیلئے ڈی کورس مکمل کرنے والے پروبیشنر اے ایس آیئز کے باقاعدہ طور پر امتحانات لینے کے احکامات جاری کئے ہیںجس سے نا صرف ان پروبیشنر اے ایس آیئز کا ٹریننگ معیار جانچا جائے گا بلکہ ان کے ٹریننگ معیار میں مزید بہتری بھی آئے گی۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ان پروبیشنر اے ایس آئیز کو امتحانات سے گزرنے کے بعد مزید ٹریننگ بھی دی جائے گی تا کہ عوام الناس کے ساتھ ان کا رویہ بہتر ہو اور پولیس اور عوام میں جو دوریاں ہیں ان کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں