اسلام آباد انتظامیہ نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں، کمپنیز، ٹرسٹ وغیرہ کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

منگل 15 جنوری 2019 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اخبارات، میگزین اور بروشر میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں، کمپنیز، ٹرسٹ وغیرہ کے اشتہارات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ پابندی جعلسازی، فراڈ اور استحصال اور بڑے مقدمات کی وجہ سے عوام کے تحفظ کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کی حدد میں آتش بازی اور فائر ٹریکر کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل طور پر پابندی لگا دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں