اسلام آباد انتظامیہ نے ا وورسیز پاکستانیز فائونڈیشن ویلی زون فائیو میں غیر قانونی قابضین سے 120 کنال اراضی واگزار کرا لی

منگل 15 جنوری 2019 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن ویلی زون فائیو اسلام آباد میں غیر قانونی قابضین سے 120 کنال اراضی واگزار کرا لی ہے جس کی قیمت 1.2 بلین بنتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتی کمیٹی جو کہ وزیر مملکت برائے داخلہ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے، نے منگل کو زون فائیو اسلام آباد میں آپریشن کیا۔

اس آپریشن کے دوران 102 کنال اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرا لی گئی جس کی مالیت 1.2 بلین ہے۔ آپریشن کے دوران زمینوں کے مقامی قابضین نے مزاحمت کی تاہم ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے صورتحال پر قابو پا لیا اور کسی بھی نظم و ضبط کے بغیر زمین کا قبضہ حاصل کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں