پولی کلینک کی توسیع کے منصوبہ پر پیش رفت تیز ہونے کا امکان،

پہلے مرحلہ میں 5 منزلہ کی عمارت تعمیر سے ہسپتال میں بستروں کی تعداد 1100 ہو جائے گی، حکام

بدھ 16 جنوری 2019 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) اسلام آباد کے شہریوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پولی کلینک کی توسیع کے منصوبہ پر پیش رفت تیز ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پولی کلینک حکام کے مطابق پہلے مرحلہ میں 5 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی جس سے ہسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھ کر 1100 ہو جائے گی۔ اس سلسلہ میں منظور کئے جانے والے پی سی II کے تحت 2 بیس منٹ اور دیگر تعمیرات کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں پولی کلینک کی پرانی عمارت کی تعمیر نو ہوگی۔ پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈاکٹر شاہد حنیف کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے حکم امتنائی ختم کئے جانے کے بعد ہسپتال کی توسیع میں ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں