سیاست میں کوئی دشمن یا دوست نہیں ہوتا سب مل کر عوام کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں، مولانا واسع

بدھ 16 جنوری 2019 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولانا واسع نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی دشمن یا دوست نہیں ہوتا سب مل کر عوام کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں‘ ملک کی بہتری و استحکام معاشی حالات کی بہتری تک اپوزیشن اتحاد برقرار رہے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے۔

اس میں کوئی دوست دشمن کا تاثر غلط ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی بہتری کے لئے ایوان میں موجود تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ڈالر کی قدر میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے سے حالات خراب ہوں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری نہیں آتی‘ ملک میں استحکام و مہنگائی کو کم نہیں کیا جاتا اس وقت تک اپوزیشن اتحاد برقرار رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں