سندھ حکومت گرانا بچوں کا کھیل نہیں، پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 15:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گرانا بچوں کا کھیل نہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گرانا بچوں کا کھیل نہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سے سندھ اسمبلی کے صرف چار ارکان ملے، وہ کیسے سندھ کے باضمیر اراکین کو توڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر خود جے آئی ٹی کو ڈیزائن کرتے ہیں اور اس میں بیٹھ کر جوڑ توڑ کرتے ہیں۔ نیب کو آزاد کرنے کے حوالے سے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ملک کی بقاء و عوام کی خوشحالی کے لئے اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں