ارشد داد کا رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار

بدھ 16 جنوری 2019 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم رکن صوبائی اسمبلی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں