پشاور میں پبلک سیکٹر کارپوریٹ گورننس کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کی گئی

بدھ 16 جنوری 2019 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت خزانہ، خیبر پختون خواہ کے کارپوریٹ گورننس یونٹ کے باہمی اشتراک سے پشاور میں خیبر پختون خواہ کی پبلک سیکٹر کی کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کی گئی۔ صوبائی وزیر خزانہ، تیمور سلیم خان جھگڑا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

صوبائی وزارت خزانہ کے کارپوریٹ گورننس یونٹ کے سربراہ عمر خالد نے خیبر پختون خواہ کی پیبلک سیکٹر کمپنیوں، ان کی کارکردگی اور ان میں بہترین کارپوریٹ گورننس کے نفاذ کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ایس ای سی پی کے ایڈیشنل رجسٹرار آف کمپنیز، وسیم احمد خان نے پبلک سیکٹر کمپنیوں کے کارپوریٹ گورننس رولز 2015 کے چیدہ چیدہ پہلوں سے آگاہ کیا اور کمپنیوں میں بہترین کارپوریٹ گورننس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

وسیم احمد نے پبلک سیکٹر کمپنیوں میں گورننس کے نظام کو بہتر بنانے اور اس سلسلے میں درپیش چیلنجز پر بھی بات کی۔ انہوں نے ایس ایس ی پی کے ریگولیٹر ی فریم ورک، اس کے مقاصد اور انضباطی قوائد پر عمل درآمد کے لئے ایس ای سی پی کی جانب سے فراہم کی جانے والی رہنمائی سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ صوبائی حکومت اپنے زیر انتظام کمپنیوں کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کیا کرے تا کہ کمپنیوں کے مابین مقابلے کا رجحان پیدا ہو۔

ایس ای سی پی کے رجسٹرار سے شرکا،ْ?ء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی سیکٹری خزانہ، خیبر پختونخواہ نے اس مفید ورکشاپ کے انعقاد میں تعاون پر ایس ای سی پی کا شکریہ ادا کیا اور پبلک سیکٹر کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس کے نفاذ کے لئے ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا۔ ورکشاپ میں صوبائی حکومت کے زیر انتظام کمپنیوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں